وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو فون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

Last Updated On 26 May,2019 09:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بھارتی انتخابات میں جیت پر نریندر مودی کو فون کر کے انھیں مبارکباد دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیا میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے وژن کو دہرایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

 

 

Advertisement