نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں الیکشن کا نتیجہ آنے سے قبل ہی بی جے پی نے کامیابی کا دعویٰ کرنا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں الیکشن میں اترنے والی بی جے پی نے بھاری اکثریت سے جیت کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان بی جے پی کا کہنا ہے کہ آسانی کیساتھ آئندہ حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن: ایگزٹ پولز کیا کہتے ہیں ؟
ترجمان کے مطابق انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی انتخابی مہم بظاہر ناکام رہی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے ایگزٹ پولز جاری کر دیے جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحاد این ڈی اے دوبارہ اقتدار میں واپس آ سکتا ہے۔