نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس پر تنقیدی نشتر چلا دیئے اور اپوزیشن جماعت کو ملک میں غربت کا ذمہ قرار دیا اور عوام پر زور دیا کہ ’بھارت کیلئے ووٹ ‘‘ دیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت بالآخر آزادی حاصل کر رہا ہے کیونکہ اس پہلے ہم برطانوی یا اطالوی حکومت کے غلام تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کانگریس اقتدار میں تھی ملک ایسی غربت اور آلودگی کا شکار تھا جو ہم نے کبھی نہیں دیکھی لہٰذا لوگ بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی سیاسی رائے کے ساتھ آواز نہ ملانے پر بالی ووڈ فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اداکارہ نے ماضی میں نریندر مودی کی حمایت کرتے ہوئے اُنکی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا۔