دہلی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رکن گوتم گمبھیر کیخلاف بغیر اجازت کے سیاسی ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ نئی دہلی پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بی جے پی میں حال ہی میں شامل ہونے والے سابق کھلاڑی نے 25 اپریل کو دہلی کے علاقے جنگ پورا میں ریلی کیلئے اجازت نہیں لی جو ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ کرکٹ سے سیاست میں آنے والے گوتم گمبھیر نے ایسٹ دہلی سے بی جے پی کے امیدوار مہیش گری کی جگہ لی تھی اور ان کا مقابلہ کانگریس کے اروندر سنگھ لولی اور اے اے پی کے اہم امیداور اتیشی سے ہے۔