بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تیرہ ریاستوں میں پولنگ جاری

Last Updated On 18 April,2019 10:05 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، تیرہ ریاستوں میں ستانوے نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں جائیں گے اور نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔

کانگریس یا مودی سرکار، بھارت کی تیرہ ریاستوں میں ستانوے نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے جن میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں اینڈ کشمیر، کرناٹکا، مہاراشٹرا، منی پور، اڑیسہ، تامل ناڈو، تریپورہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور پڈوچیری شامل ہیں۔

آسام میں 5 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں، اس بار شہریت سے محروم 40 لاکھ سے زائد بنگالی مہاجرین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔ سات مراحل پر مشتمل انتخابات کے نتائج کا اعلان تئیس مئی کو ہو گا۔

 

Advertisement