وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی کے اضلاع سری نگر اور اودھم پور میں الیکشن ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، کشمیریوں نے مکمل بائیکاٹ کر دیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا گیا، جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات ہے۔
سری نگر اور اودھم پور کے دونوں حلقوں میں پولنگ سٹیشن پر الو بول رہے ہیں، کشمیری ووٹ ڈالنے گھروں سے ہی نہیں نکلے۔ بھارتی فوج نے انتخابات میں سیکورٹی کےنام پر وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا، اضافی نفری تعینات کر دی گئی، جگہ جگہ خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے ڈرامہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما اور ترال میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔