شتروگن سنہا نے الیکشن مہم میں قائداعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Last Updated On 27 April,2019 11:33 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کانگریس رہنما اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شتروگن سنہا نے الیکشن مہم میں قائداعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور بابائے قوم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش میں منعقدہ انتخابی ریلی کے دوران اداکار نے قائداعظم محمد علی جناح کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ مہاتما گاندھی سے لے کر سردار پٹیل تک اور محمد علی جناح سے لیکر جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی تک یہ وہی جماعت ہے جس نے خطے کی آزادی اور ترقی کیلئے کام کیا۔

ریلی کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو چھوڑنے کی بڑی وجہ بھی یہی تھی۔ اس لیے میں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
 

Advertisement