راہول گاندھی نے انتخابات میں ہار تسلیم کرلی، نریندر مودی کو مبارکباد

Last Updated On 24 May,2019 01:21 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نریندر مودی کو جیت کی مبارکباد دی ہے۔

راہول گاندھی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی نظریاتی ہے، میں جیت پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی عوام کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔ ہارنے والے گھبرائیں مت، اپنا اعتماد کم نہیں کرنا، عوام کے فیصلے کے احترام کرتا ہوں۔

 

Advertisement