اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو طلب کر لیا، کیس کی سماعت 18 جون کو ہو گی۔
پاکپتن اراضی کیس کی سماعت مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نوازشریف کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات 18جون تک داخل کرائے جائیں، اس حوالے سے کسی قسم کا التوا نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے تمام فریقین سے جےآئی ٹی رپورٹ پر جواب مانگا تھا۔