پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) فئیر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک نے فاٹا انتخابات پر رپورٹ جاری کر دی، انتخابات کو پرامن اور انتظامات کو بہترین قرار دے دیا۔
فئیر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق فاٹا انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ 27.6 فیصد رہا۔ خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بیس فیصد رہا۔ کسی جگہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاع نہیں ملی۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے ایک جیسا میدان ملا۔ انتخابات الیکشن ایکٹ 2017 کے عین مطابق ہوئے۔ سیکورٹی ادارے اور الیکشن کمیشن کامیاب انتخابات پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔