قبائلی اضلاع انتخابات، غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری‌

Last Updated On 21 July,2019 02:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 میں‌سے 4 نشستوں پر انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے 12 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آگئےجن کے مطابق 5 آزاد امیدوار فاتح، تحریک انصاف 4 نشستوں پر منتخب ہو گئی،غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جے یو آئی 2، جماعت اسلامی اور اے این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کےقبائلی اضلاع میں تاریخ ساز الیکشن، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ اور پی پی ایک نشست بھی نہ جیت سکی، پی کے 100 باجوڑ میں پی ٹی آئی کے انور زیب خان 12951 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کے وحید گل 11775 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101 باجوڑ میں پی ٹی آئی کے اجمل خان نے 12194 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جماعت اسلامی کے ہارون رشید 10468 ووٹ لے کر ناکام رہے۔

پی کے 102 باجوڑ میں جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے حمید الرحمان 13436 ووٹ لے کر بھی ہار گئے۔

پی کے 103 مہمند میں اے این پی کے نثار مہمند 11247 ووٹ لے کر فتحیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 9669 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 104 مہمند میں آزاد امیدوار عباس الرحمان نے 11751 ووٹ لے کر میدان مارا، جے یو آئی کے محمد عارف 9801 ووٹ لے کر ناکام ہوئے۔

پی کے 105 خیبر میں آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے 18 ہزار 135 ووٹ لے کر میدان مارا، آزاد امیدوار شیر مت خان 10745 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 106 خیبر میں آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12ہزار 814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار خان شید آفریدی کا 6297 ووٹ لے کر دوسرا نمبر آیا۔

پی کے 107 خیبر میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی 9796 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار حمید اللہ آفریدی 8428 ووٹ لے کر ناکام ہوئے۔

پی کے 108 ضلع کرم میں جے یو آئی ف کے محمد ریاض شاہین 11 ہزار 948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار جمیل خان 11517 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 110 اورکزئی میں آزاد امیدوار سید غزن جمال نے 18448 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر آنیوالے پی ٹی آئی امیدوار شعیب حسن نے 14699 ووٹ حاصل کئے۔

پی کے 111 میں تحریک انصاف کے اقبال خان 10200 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 115 میں جے یو آئی ف کے محمد شعیب 18102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے عابد الرحمن تھوڑے سے مارجن کے ساتھ 18028 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

 

Advertisement