پشاور: (طارق حبیب، علی احتشام، احمد ندیم) خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع کو نئی حلقہ بندی کے تحت 16حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ضلع باجوڑ: (پی کے ۔100باجوڑ 1، پی کے ۔ 101باجوڑ2،پی کے ۔103، باجوڑ3)
باجوڑ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے جو سات تحصیلوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں تحصیل خار، ناواگئی، چمرکنڈ، ماموند، سالارزئی، اتمان خیل اور برنگ شامل ہیں۔ اول الذکر پانچ تحصیلوں میں ترکانڑی قبائل (کاکازئی، وڑو، سالارزئی) جبکہ اتمان خیل اور برنگ میں اتمان خیل قبائل آباد ہیں۔ باجوڑ کا ہیڈکوارٹر خار میں واقع ہے۔ نئے اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں ضلع باجوڑکو تین صوبائی حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پی کے ۔100باجوڑ 1:
اس حلقے میں ارنگ، پشت ، راغگان، قذافی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 156237 ہیں ۔ ا ن کے لیے کل 104 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 12امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
حلقہ پی کے ۔ 101 باجوڑ 2:
اس حلقے میں خار، عنایت قلعہ، پھاٹک، ماندل،برنگ اور اطراف کی تحصیلیں شامل ہیں ۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 157487 ہیں۔ ا ن کے لیے کل 103 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پی کے ۔102، باجوڑ 3:
اس حلقے میں لوئی ماموند، واڑہ ماموند، نواگئی،چارمنگ ،لوئی سم سمیت دیگر تحصیلیں اور علاقے شامل ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 216719 ہیں۔ ا ن کے لیے کل 131 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع مہمند : (پی کے 103، پی کے 104):
قیام پاکستان کے 4 سال بعد 1951ء میں معرضِ وجودمیں آنے والی مہمندایجنسی فاٹا کے شمالی حصے میں ہے۔ 8 تحصیلوں اورتقریباً 6 لاکھ آبادی پرمشتمل اس ایجنسی کی سرحدیں افغانستان کے صوبہ کنڑ سے ملتی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد اسے ضلع قرار دے دیا گیا۔ضلع مہمند کودو صوبائی حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پی کے 103 مہمند 1:
اس حلقے میں مچنئی، یکہ غنڈ، پنڈیالی، دویزئی، پڑانگ غار سمیت دیگر تحصیلیں و علاقے شامل ہیں ۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 110480 ہیں۔ ان کے لیے کل 86 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پی کے 104 مہمند 2 :
اس حلقے میں غلنئی، گندھاب،خویزئی، بائیزئی، صافی، قندھاری، سمیت دیگر تحصیلیں و علاقے شامل ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 170022 ہیں۔ ان کے لیے کل 108 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
خیبر : (پی کے 105خیبر لنڈی کوتل، پی کے 106خیبر جمرود، پی کے 107خیبر باڑہ):
خیبر ایجنسی کو بھی انضمام کے بعد ایک ضلع کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ یہ ضلع دس لاکھ نفوس سے زائد پر مشتمل ہے ۔ موجودہ ضلع خیبرکو تین صوبائی حلقوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ خیبر ضلع تین اہم تحصیلوں پر مشتمل ہے اوراس کی ہر تحصیل کو ایک حلقہ بنا دیا گیا ہے۔ ان تحصیلوں میں شنواری، آفریدی، شالمانی اور ملاگوری سمیت دیگر قبائل آباد ہیں۔
پی کے 105 خیبر لنڈی کوتل:
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 167484 ہیں۔ ا ن کے لیے کل 110 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 22 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پی کے 106 خیبر جمرود:
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 148470 ہیں۔ ا ن کے لیے کل 89 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پی کے 107 خیبر باڑہ:
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 216133 ہیں ۔ ا ن کے لیے کل 146 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
ضلع کرم : (پی کے108کرم 1، پی کے 109 کرم 2):
خیبر پختونخوا کا ضلع کرم کوہاٹ ڈویژن میں واقع ہے ۔ اسٹریٹیجک نقطۂ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی آبادی سات لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاںاور کزئی،بنگش، چمکنی،مینگل،حاجی اورطوری قبائل آباد ہیں۔اس ضلع کو دو پی کے 108 اور پی کے 109 میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پی کے 108کرم 1:
اس حلقے کے اہم علاقوں میں باڑہ ، چمکنی، صدہ، علی زائی، بگن، ڈوگر، چھپری اور مرغان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔ رجسٹرڈ ووٹرز 172897 ہیں اور ا ن کے لیے کل 135 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 31 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پی کے 109 کرم 2:
اس حلقے میں پاراچنار، زیڑان، کڑمان، شبلان، شمیر، بالشخیل، مالی خیل خرلاچی، بوڑکی سمیت دیگر اہم علاقے شامل ہیں۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 187844 ہیں۔ ا ن کے لیے کل 130 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 22 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
ضلع اورکزئی: (پی کے 110اورکزئی):
ضلع اورکزئی میں اورکزئی قبیلے کی بڑی قومیں علی خیل، ماموزئی، ربیعہ خیل، آخیل، مشتی، شیخان، مامازئی، فیروز خیل، اتمان خیل، ستوری خیل اور سپائے وغیرہ آباد ہیں۔ضلع اورکزئی کو مکمل طور پر ایک ہی حلقے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
پی کے 110 اورکزئی:
اس حلقے کے اہم علاقوں میں مشتی بازار، فیروز خیل، اور محمدزئی کی تحصیلیں اور علاقے شامل ہیں ۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 196436 ہیں ۔ ا ن کے لیے کل 175 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 25امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع شمالی وزیرستان: (پی کے 111شمالی وزیرستان 1،پی کے 112شمالی وزیرستان 2):
شمالی وزیرستان انضمام سے قبل ایجنسی تھی۔ انضمام کے بعد شمالی وزیرستان صوبہ خیبرپختونخوا کاایک ضلع قرار پایا۔ شمالی وزیرستان کا صدر مقام میرانشاہ ہے ۔اس ضلع کو صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔یہاں وزیر اور داوڑ قبائل کی اکثریت ہے اور یہاں کے اہم علاقے میرانشاہ، درپہ خیل ، دتہ خیل، شوال اور دوسلی سمیت دیگر ہیں۔
پی کے 111 شمالی وزیرستان 1:
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 141053 ہیں ۔ ان کے لیے کل 76 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدواران شامل ہیں۔
پی کے 112 شمالی وزیرستان 2:
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 179124 ہیں ۔ ا ن کے لیے کل 102 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 20امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدواران شامل ہیں۔
ضلع جنوبی وزیرستان :(پی کے 113جنوبی وزیرستان 1۔ پی کے 114جنوبی وزیرستان 2):
جنوبی وزیرستان ضلع کا صدر مقام وانا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں مکین، لداخ،سروغہ، برمل، تورخیل،دوتانی سمیت دیگر اہم علاقے شامل ہیں۔جنوبی وزیرستان کوضلع کا درجہ دینے کے بعد صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس حلقے میں وزیر اور محسود قبائل آباد ہیں۔
پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1:
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 218835 ہیں ان کے لیے کل 139 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
پی کے 114جنوبی وزیرستان 2:
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 167994 ہیں ۔ ان کے لیے کل 98 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 21امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
فرنٹیئر ریجن (پی کے 115):
ایف آر بنوں،ایف آر لکی مروت،ایف آر کوہاٹ،ایف آر پشاور،ایف آر کرم اورایف آر ٹانک کے مختلف علاقوں پر مشتمل ایک ریجن بنایا گیا ہے جسے فرنٹیئر ریجن کا نام دیا گیا ہے۔ان تمام علاقوں پر مشتمل صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ تشکیل دیا گیا ہے۔
پی کے 115 (فرنٹیئر ریجن):
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 191062 ہیں ا ن کے لیے کل 163 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے سے کل 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔