پاکپتن ہسپتال میں 20بچوں کی اموات کے معاملہ پر فارماسسٹ کو بھی معطل کردیا گیا

Published On 09 July,2025 11:39 pm

پاکپتن :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے پاکپتن کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے معاملے پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ہسپتال کے فارماسسٹ ضیاء المصطفیٰ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے کے فارماسسٹ ضیاء المصطفیٰ کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ معطلی کا فیصلہ تین خواتین کی اموات سے متعلق رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات کو بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

انکوائری رپورٹ میں ادویات کے ڈرگ ٹیسٹنگ تجزیے کی بھی تجویز دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ صرف ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) سے کلیئر شدہ ادویات ہی استعمال کی جائیں۔