عالمی ادارہ صحت، پاکستان کا سیلاب سے قبل 13 لاکھ افراد کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی پلان تیار

Published On 09 July,2025 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت اور پاکستان نے مون سون سیلاب سے قبل 13 لاکھ افراد کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی پلان تیار کر لیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر کے 33 اضلاع میں ہنگامی صحت امداد کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی، اب تک 26 جون سے 79 ہلاکتیں، 140 زخمی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین، بزرگ، بچے اور معذور، افراد ترجیح ہیں، پاکستان دنیا کا 8 واں سب سے زیادہ ماحولیاتی طور پر متاثرہ ملک ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سال 2022 سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین افراد متاثر ہوئے، 2 ہزار سے زائد ہیلتھ سینٹرز کو نقصان پہنچا۔

عالمی ادارہ صحت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 26 جون سے 79 ہلاکتیں، 140 زخمی رپورٹ ہو چکے ہیں۔