بھینس چوری مقدمے کی یاد تازہ، گھر عرفان صدیقی کےنام نہیں: مریم اورنگزیب

Last Updated On 27 July,2019 02:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ کر دی ہے، گھر عرفان صدیقی کے نام نہیں، پھر ایف آئی آر کیوں کاٹی گئی ؟ نامور ماہر تعلیم اور استاد کو ہتھکڑیاں لگانا قابل مذمت ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عرفان صدیقی کو نواز شریف کا دیرینہ ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، انہیں رات 2 بجے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، عرفان صدیقی صاحب کو وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گرفتار کرایا، ن لیگ کے رہنماؤں کو جیل بھیجنے سے کیا مہنگائی ختم ہو جائے گی ؟ کیوں علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو گرفتار نہیں کیاجاتا ؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان ڈر اور خوف میں مبتلا ہے، جعلی مقدمہ بنا کر گری ہوئی حرکت کی گئی، میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، آپ سلیکٹڈ ہیں اور کوئی کوٹ لکھپت میں بیٹھا بھی وزیراعظم ہے۔
 

Advertisement