اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے کشمیر میں بھارتی بربریت پر آئندہ چند روز میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا امکان ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے بعد وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا آئندہ چند روز میں مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ اس حوالے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کیا ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کے مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیئے۔