لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن وآشتی کا درس دیا۔
انہوں نے داتا دربار میں شکایت ڈیسک اور فرسٹ ایڈ ڈیسک کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔