مودی کشمیر میں ظلم و بربریت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے: فردوس عاشق

مودی کشمیر میں ظلم و بربریت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے: فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرفیو کو 26 دن ہوئے، کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ہے، اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دُنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔