کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے گزری میں پیپلز پارٹی کے سینئر سینیٹر تاج حیدر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات، پولیس کی واقعہ چھپانے کی کوشش، تاج حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ میں گھر پر دوسری واردات ہوئی ہے۔
گزری کے علاقے میں پیپلز پارٹی رہنما تاج حیدر کے گھر پر ایک ماہ میں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات ہوئی۔ تاج حیدر کا کہنا ہے کہ وہ تھرپارکر میں تھے، کراچی واپس آنے پر پتا چلا کہ گھر پر واردات ہوئی۔
ملزمان گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع دینے پر پولیس پہنچ گئی جو تفتیش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی کچھ روز قبل گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایس ایچ او گزری کا کہنا ہے کہ تاج حیدر کے گھر کب چوری ہوئی؟ اور کس نے کی؟ انہیں معلوم نہیں، پولیس اس وقت دیگر معاملات میں مصروف ہے۔