تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئی طاقتورجیلوں میں نظرنہیں آتا،وزیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- 3 بارکےوزیراعظم کےبچےبیرون ملک بیٹھےہیں ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- میں ملک سے نہیں بھاگا،کیسز کاسامناکیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- کہاجاتاہے کہ میں شہبازشریف سے ہاتھ نہیں ملاتا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- شہبازشریف کواپوزیشن لیڈرنہیں قومی مجرم سمجھتاہوں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- شہبازشریف نے داماداوربیٹے کوملک سے فرارکرایا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- شہبازشریف پارلیمنٹ میں 3،3 گھنٹےکی تقریریں کرتےہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- شہبازشریف کی تقریر کم اورجاب کی درخواست زیادہ ہوتی ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- مقصودچپڑاسی کےاکاؤنٹ میں 16 کروڑ روپے کیسے آگئے؟وزیراعظم
  • بریکنگ :- جب سوال پوچھاجائےتوکہتے ہیں بچےباہرہیں ان سے پوچھیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- شہبازشریف کیس کاروزانہ کی بنیادپرسن کرفیصلہ ہوناچاہیے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- مجرموں سےمفاہمت کروں گاتو قوم سے غداری کروں گا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اپوزیشن کواین آراو نہیں دوں گا،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی: مظفر آباد میں پنڈال سج گیا، وزیراعظم خطاب کرینگے

Last Updated On 13 September,2019 03:01 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں پنڈال سج گیا، ملک بھر سے قافلوں کی آمد، وزیراعظم عمران خان کا انتظار ہے۔

جلسے میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کے ذریعے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔

جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار پولیس اہلکار فرائض سنبھالیں گے۔ جلسے کے شرکاء کے لئے خصوصی راہداریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔

سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اور شوبز ستارے بھی نہتے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آگئے ہیں، بوم بوم بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا وہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیراعظم کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر آواز کی اپنی اہمیت ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹر پیغام میں مظفرآباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس مشکل گھڑی میں وہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ مایا علی نے بھی وزیراعظم کے جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ ساحر علی بگا نے عوام سے کہا بھارتی مظالم کے خلاف اپنے وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی مظفر آباد جلسے میں شریک ہونگے۔