اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قانون نے وزیراعظم کو رائے دی ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا سکتا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں، معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔
وزارت قانون نے اس معاملے میں اپنی سفارشات وزیراعظم بھجوا دی ہیں۔ وزارت قانون نے تفصیلی مشاورت اور جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی ایڈوائزری رائے کیلئے معاملہ عالمی عدالت انصاف بھجوا سکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں بھرپور طور پر اٹھایا جائے۔
خیال رہے کہ بھارت کے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد حکومت نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف لے جانے کا عندیہ دیا تھا اور اس حوالے سے وزارت قانون سے تفصیلی رائے مانگی تھی۔