نیویارک: (دنیا نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستان کی مسقتل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدآرمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے خون سے ادا کی، مسئلہ کشمیر بھارتی بربریت کیساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی بھی واضح نشانی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہوگا، سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔