نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) جمعیت علمائے ہند نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیدیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعیت علمائے ہند کی جنرل کونسل نے ایک قرار داد منظور کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم کیا گیا ہے، تاہم کونسل نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی حمایت سے گریز کیا۔
رپورٹ کے مطابق جنرل کونسل نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی بھی حمایت کی اور غیر ملکیوں سے متعلق حکومتی موقف کودرست قرار دیا۔ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے ہند مولانا محمود مدنی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارتی مسلمان انڈیا کے خلاف ہیں۔