اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کل نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے، یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آئیں چلیں سب مظفرآباد، بن کر کشمیریوں کی آواز ، دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے، آئیں وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں، مظفر آباد جلسہ کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے۔