وزیر آباد: (دنیا نیوز) پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جانداری سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، مودی اور آر ایس ایس کا اصل چہرہ اقوام متحدہ کے سامنے لائیں گے، اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا ہی رہے گا۔
قائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے ایشو کو پوری جہدوجہد سے اجاگر کر رہے ہیں، سابقہ حکومتوں سے بہتر عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کریں گے، مودی نے کشمیر میں بربادی کر دی ہے، عثمان بزدار کو کہا ہے کہ آپ دلیری سے کام کریں جو کام نہیں کرتا اسے نکال دیں، حکومت اب بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئی، کسی بھی حکومت کو دیکھنے کے لیے ایک سال کا عرصہ بہت کم ہوتا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا چوہدری شجاعت کی صحت ابھی ٹھیک ہے، 2007 میں 200 بیڈز پر مشتمل وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن ن لیگ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ 50 بیڈز پر چل رہا ہے۔