لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ میں ردو بدل، مشیر برائے وزیراعلیٰ عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا ایڈوائزر تعینات کر دیا گیا۔اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ نے اسد کھوکھر کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دی، اسد کھوکھر آج صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔