راولپنڈی: (دنیا نیوز) مغربی سرحد پر دو مختلف واقعات میں 4 جوان شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وم میں پٹرولنگ پارٹی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے سپاہی اختر حسین شہید ہوئے۔
دوسرے واقعے میں دیر کے علاقے میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، پاک فوج کے جوان سرحدی باڑ لگانے میں مصروف تھے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید امین آفریدی، محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔