اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ملاقات کی جس میں اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت سے الگ ہونے کے بعد محغپ ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میرے لیڈر ہیں، مجھے ان پر فخر ہے، وہ انشا اللہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پہلے بھی عمران خان کا سپاہی تھا اور اب بھی ہوں، وطن عزیز کی خدمت کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔