'مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دے'

Last Updated On 20 September,2019 11:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دیں، ان کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے کریں، اپنے فرزند کیلئے پارلیمان، مراعات اور اس کی تنخواہ بھی حلال ؟ موجودہ حکومت اس لیے حرام کہ اس میں آپ موجود نہیں؟۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے ؟ کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوےکر رہے ہیں ؟ آج آپ کے جمہوری اصول کہاں ہیں؟۔
 

Advertisement