پاکستان میں زلزلہ، آرمی چیف نے پاک فوج کو ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی

پاکستان میں زلزلہ، آرمی چیف نے پاک فوج کو ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں فوج کے جوانوں، میڈیکل ٹیموں کو حادثے کی جگہوں پر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ فضائی مدد کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔