لاہور میں زلزلے کے باعث چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، 3 زخمی

لاہور میں زلزلے کے باعث چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، 3 زخمی

زخمیوں کو ریسکیو کی مدد کے سے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 19 سالہ معراج، 5 سالہ رابعہ اور 7 سالہ حسیب شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ زلزلے کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے بتایا ریسکیو ٹیم کو کال کی گئی لیکن وہ وقت پر نہیں پہنچی جس کے بعد اپنی مدد آپ بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔