پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں، حالات خراب ہو سکتے ہیں: وزیراعظم

پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں، حالات خراب ہو سکتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کریں گے۔ بھارت کو سمجھ نہیں آرہا، اس کے کتنے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ اٹھایا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ غرور لوگوں کو سمجھدار ہونے سے روکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔