افغان طالبان کا وفد آج اسلام آباد آئیگا، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع

Last Updated On 02 October,2019 10:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان طالبان کا وفد آج اسلام آباد آئے گا، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی سیاسی و عسکری قیادت سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

 افغان طالبان کا اعلیٰ سطح وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا، افغان طالبان کے وفد کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر کریں گے، وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کا امکان ہے، افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، ترجمان افغان طالبان نے وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

دوسری طرف افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد گزشتہ شب چین سے 5 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور افغان عمل کی کامیابی کی راہ میں مسائل پر بات کریں گے، امریکہ کے طالبان سے مذاکرات میں پیدا ڈیڈ لاک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔