اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 14 سال ہو گئے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا زلزلے نے تباہی، درد اورغم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں، پاکستانی قوم نے قربانی، انسان دوستی اور مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا، زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، موجودہ نظام اس صورتحال کو سنبھالنے کے ہرگز قابل نہیں تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعہ موثر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سسٹم قائم کیا ہے، ہم نظام کو مزید اصلاح اور مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک ہرممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے۔