وزیراعظم سے چاروں گورنرز کی ملاقات، گورنر ہاؤسز کے اخراجات کم کرنے پر غور

Last Updated On 07 October,2019 03:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے چاروں صوبائی گورنروں نے ملاقات کی ہے جس میں گورنر ہاوسز کے اخراجات کم کرنے پر غور کیا گیا، عمران خان نے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، گورنر پنجاب چودھری سرور، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔ ملاقات میں معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا تمام گورنر ہاوسز کے لیے ایک مہینے کے اندر بزنس پلان ترتیب دیں، گورنر ہائوسزکو حکومتی آمدن میں ضافہ کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔