اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی نے ایل او سی کراس کی تو وہ بھارتی بیانیے کی سپورٹ ہوگی، آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ وادی کو دیکھ کر تکلیف میں ہیں، ان کے درد کو سمجھتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے غیر انسانی عمل کرتے ہوئے 2 ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیے کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہو گا، ایل اوسی کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھانے کا بہانہ فراہم کرے گی۔
I understand the anguish of the Kashmiris in AJK seeing their fellow Kashmiris in IOJK under an inhumane curfew for over 2 months. But any one crossing the LoC from AJK to provide humanitarian aid or support for Kashmiri struggle will play into the hands of the Indian narrative -
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 5, 2019
a narrative that tries to divert from the indigenous Kashmiris struggle against brutal Indian Occupation by trying to label it as "Islamic terrorism" being driven by Pakistan. It will give India an excuse to increase violent oppression of Kashmiris in IOJK & attack across LoC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 5, 2019
عمران خان کا کہنا تھا بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشتگردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے، ایل او سی کی خلاف ورزی کو بہانہ بنا کر بھارت ایل اوسی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔