سکردو: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر سکردو روانہ ہوں گے، جلسے کی تیاریوں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، عمران خان خطاب میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال، وزیر اعلی حفیظ الرحمن اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان میونسپل سٹیڈئیم میں عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے، میونسپل سٹیڈئیم میں 9 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جلسہ گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں، وزیر اعظم گلگت بلتستان سے متعلق اہم اعلانات کرینگے، عمران خان کشمیر کے مسئلے پر بھی گفتگو کرینگے۔