اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑے فلاحی پروگرام احساس کا اجرا کیا ہے۔ صحت سہولت کارڈ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہم میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گوجرانولا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حاجی امتیاز احمد چودھری، چودھری شوکت علی بھٹی اور سید فیض الحسن شریک ہوئے۔ معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑے فلاحی پروگرام احساس کا اجرا کیا ہے۔
ان اک کہنا تھا کہ صحت سہولت کارڈ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہم میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو عوام کے مسائل حل میں بھرپور اور متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔