نواز شریف نے پیغام دیا ہے آزادی مارچ میں شرکت ضرور کرینگے: کیپٹن (ر) صفدر

نواز شریف نے پیغام دیا ہے آزادی مارچ میں شرکت ضرور کرینگے: کیپٹن (ر) صفدر

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا مارچ اس 70 سالہ نظام کے خلاف ہے جس نے ملک کو آگے نہیں بڑھنے دیا، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کے لئے تین بار قبول ہے، کہہ چکے، تین بار ہاں تو مولوی بھی مان جاتا ہے، آزادی مارچ کے دولہا مولانا فضل الرحمن ہوں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ آئین کی بالادستی، غربت اور مہنگائی کے خلاف ہوگا، نواز شریف سے محبت کرنے والے دھرنے میں شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں تمام نون لیگ شامل ہو گی، تحریک آزادی کے بعد سب سے بڑا یہ دھرنا ہوگا۔