اشتعال انگیز تقریر کا الزام: کیپٹن (ر) صفدر لاہور راوی ٹول پلازہ سے گرفتار

اشتعال انگیز تقریر کا الزام: کیپٹن (ر) صفدر لاہور راوی ٹول پلازہ سے گرفتار

ذرائع کے مطابق پولیس نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب سے گرفتار کیا۔ ان کو گاڑی سے اتار کر دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کے خلاف اسلام آباد میں نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران شر انگیزتقریر پر اسلام پورہ تھانہ میں 123 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پیر کے روز جب وہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر لاہور آ رہے تھے تو ٹول پلازہ لاہور کے قریب پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا، ان کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا جہاں ،ضمانت کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔