پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن، سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سمیت اپوزیشن رہنماوں سے مشاورت کی۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے بھی رابطہ کیا۔
اپوزیشن رہنماوں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔