مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پر بات چیت

مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پر بات چیت

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے دوران گفتگو شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ صدر نواز لیگ نے اس تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے پاس فوج، پولیس اور بلدیاتی ادارے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر صرف حکومتی پارٹی کے لوگوں کو سامان دیا جا رہا ہے۔