عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ

عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پمز ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ہم سے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود سابق صدر آصف زرداری کا حوصلہ بلند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت مخالف مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔