کامیاب نوجوان پروگرام: فارم پر کرنے کا مکمل طریقہ جانیے

Last Updated On 28 October,2019 06:23 pm

لاہور: (علی مصطفیٰ) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نوجوانوں کے لیے ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کا آغا کر دیا گیا ہے، اس کا مقصد ملک بھر میں نوجوانوں کو آسان بنیادوں پر قرض دینا ہے تاکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد جو بیروز گار ہے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔

 

اس فارم کو پر کرنا بہت آسان ہے تاہم اس دوران متعدد نوجوانوں کی طرف سے شکایات ملیں کہ فارم کو پر کرنے میں بہت زیادہ دقت آ رہی ہے، حکام کی طرف سے شرط رکھی گئی ہے کہ نامکمل پر کیا گیا فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔اسی وجہ سے متعدد درخواستیں مکمل پر نہیں ہوتیں جن کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن اب اس مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کن طریقوں پر عمل کر کے بآسانی فارم پر کیا جا سکتا ہے۔

 

کامیاب نوجوان پروگرام کےتحت اپنے شناختی کارڈ کا ہو بہو نمبر درج کیا جائے، نامکمل ہونے پر درخواست کو مسترد کر دیا جائے گا۔ فارم مکمل کرتے ہوئے تمام انفارمیشن مکمل پڑھی جائے مکمل فارم کرنا ضروری ہے۔ 

بینک کو جمع کرائی گئی درخواست کی چھان بین کے لیے 30 دن درکار ہوں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کی مکمل تفصیلات، شکایات اور دیگر معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

مکمل تفصیلات

APPLY ONLINE HERE: https://yes.kamyabjawan.gov.pk/BankForm/ApplicantForm

یہاں پر اپنا مکمل نام درج کریں۔

یہ وہ تین بینک ہیں جہاں سے قرض حاصل کیا جا سکتا ہے، ان بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب اور خیبر بینک شامل ہیں۔

یہاں پر ہم آپ کو آگاہی کرتے چلیں کہ اس پروگرام کے تحت حکومت براہ راست آپ کو کوئی قرض نہیں دے گی، یہ قرض بینک کی طرف سے دیئے جائیں گے۔ یہاں پر کوئی ایک بینک کا انتخاب کریں۔

اس سیکشن میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں، یاد رکھیں شناختی کارڈ کی مکمل تفصیلات ضروری ہے، نامکمل شناختی کارڈ یا غلط درج کیا گیا شناختی کارڈ قابل قبول نہیں ہو گا۔

یہاں پر قومی شناختی کارڈ ملنے کی تاریخ درج کریں۔

یہاں پر اپنی جنس بتائیں۔ تینوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ مرد، خواتین اور خواجہ سراء

یہاں پر اپنی تاریخ پیدائش لکھیں۔

یہاں پر اپنے شوہر یا والد کا نام درج کریں۔

اپنے والد اور شوہر کا شناختی کارڈ نمبر لکھیں۔

اپنے گھرکا مکمل پتہ درج کریں۔

یہاں پر بتائیں کہ گھر آپ کا اپنا ہے، کرایہ پر ہے یا خاندانی ہے۔

اس جگہ پر آپ بتائیں کہ آپ کا تعلق کس صوبے سے ہے۔

پنجاب
سندھ
خیبرپختونخوا
بلوچستان
گلگت بلتستان
آزاد کشمیر
وفاقی دارالحکومت

یہاں پر اپنے ضلع کا نام لکھیں۔

اب اپنی ضلع کی تحصیل کے بارے میں بتائیں۔

اس جگہ پر اپنا موبائل نمبر لکھیں۔

یہاں پر لکھیں کہ سم آپ کے نام ہے یا نہیں۔

اپنا ای میل ایڈریس لکھیں۔

اپنی زیر کفالت افراد کی تعداد بتائیں۔

اپنے گھر کا مکمل پتہ لکھیں

اس جگہ پر اپنا مستقل صوبے اور تحصیل کے بارے میں درج کریں، اس کا مقصد کچھ لوگ دیگر صوبوں میں جا کر کام کرتے ہیں یا رہائش پذیر ہوتے ہیں یہاں پر درج کرنا ضروری ہے۔

اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتائیں

اس جگہ پر اپنی قابلیت ظاہر کریں، آپ کی تعلیم کیا ہے۔

یہاں پر اپنے کاروبار کا انتخاب کریں۔

اپنے متوقع کاروبار کے بارے میں آگاہ کریں۔

یہاں پر اپنے قرض کے بارے میں آگاہ کریں، کس مقصد کے لیے آپ قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

1: نیا کاروبار کرنا ہے، تو کاروبار کے بارے میں آگاہی دیں کہ کونسا کاروبار پر آپ کی توجہ ہے۔

2: قرض کا مقصد اپنے بزنس کو بڑھانا، اس کے لیے بھی طریقہ کار بتائیں۔

یہاں پر بتائیں کہ آپ کو قرض کتنا چاہیے۔

قرض واپس کرنے کی مدت کے بارے میں بتائیں۔

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔

APPLY ONLINE HERE: https://yes.kamyabjawan.gov.pk/BankForm/ApplicantForm

آخر میں آپ بیان حلفی دیں گے۔ جس میں کچھ چیزیں آپ دوبارہ پوچھی جائیں گی، پوچھے جانے کے بعد آپ کی درخواست متعلقہ بینک کو بھیج دی جائے گی۔