سانحہ تیزگام کی تحقیقات تک شیخ رشید کو عہدے سے معطل کیا جائے: بلاول بھٹو

سانحہ تیزگام کی تحقیقات تک شیخ رشید کو عہدے سے معطل کیا جائے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی کوتاہی کا ذمہ دار مسافروں کو بنانا چھوڑیں، ان کے دور وزارت میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ وزیراعظم الیکشن سے قبل کیا گیا وعدہ نبھائیں۔

بلاول بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی انکوائری تک وزیر ریلوے کو عہدے سے معطل کر دیا جائے۔