اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: بلاول بھٹو

اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بار بار کے مطالبات کے باوجود آصف زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔ وہ کسی جرم میں نہیں بلکہ ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے کی تفتیش کیلئے قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کی تشویشناک حالت کو چھپایا جا رہا ہے۔ خاندان کے افراد تک کو نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو جان بوجھ کر اڈیالہ جیل میں علاج کی سہولیات سے دور رکھا گیا۔ انھیں وہیل چیئر پر زبردستی ہسپتال سے جیل لے جایا گیا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پورا خاندان پریشان ہے۔