ایلس ویلز کا بیان سی پیک سے متعلق لاعلمی کا عکاس ہے، شہباز شریف

ایلس ویلز کا بیان سی پیک سے متعلق لاعلمی کا عکاس ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کے سی پیک سے متعلق بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایلس ویلز کا بیان اس منصوبے کے خدوخال سے متعلق لاعلمی کا عکاس ہے۔ چینی مدد کی بدولت صرف توانائی کے بحران کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت کو زبردست فائدہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے عمل کے قریب رہا ہوں، مجھے یہ کہنا چاہیے کہ سی پیک مشترکہ مفادات پر مشتمل منصوبہ ہے۔