نسٹ یونیورسٹی پہنچنے پر آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا: آئی ایس پی آر

نسٹ یونیورسٹی پہنچنے پر آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق نسٹ یونیورسٹی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے یونیورسٹی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر ترکی اور چین کی جانب سے بنایا گیا، تقریب میں وفاقی وزراء، دوستانہ ممالک کے سفراء سمیت دیگر نے شرکت کی۔