روسی وزیر تجارت کی پاکستان آمد، دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

Last Updated On 11 December,2019 09:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) روس کے وزیر تجارت ڈینس مانتروو محبتوں اور خوشحالی کا پیغام لے کر پاکستان پہنچے۔ دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اقتصای امور حماد اظہر اور روس کے وزیر تجارت ڈینس مانتروو نے مشترکہ پریس کی۔ روسی وزیر کا کہنا تھا کہ روس کے لئے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستان روس کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

ڈینس مانتروو کا کہنا تھا کہ موثر فنانشل مارکیٹ کی قیام سے پاکستان اور روس کے تجارتی تعلقات بہت مضبوط ہونگے۔ پاکستان کے ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لاین اور جیالوجیکل سروے کی صلاحیت میں اضافے میں خصوصی دلچسپی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ ہوائی جہاز سازی سمیت صنعتی شعبے میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ ریلوے کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے اور ریل گاڑیوں کی مقامی تیاری کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ روس پاکستان نے ساتھ زرعی مشنری کے شعبے میں تعاون کو فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دونوں ملک گاڑی سازی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ روس جدید ادویات اور بائیو مشنری کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔ روسی کمپنیاں اپنی بائیو ٹیکنالوجی مصنوعات پاکستان کو سپلائی کر سکتی ہیں۔
 

Advertisement