آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

Last Updated On 12 December,2019 04:53 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انھیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پی اے سی کامرہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود انحصاری کیلئے پی اے سی کی کاوشوں کی تعریف کی اور پی اے سی کے مختلف منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اپنانے کے عمل کو بھی سراہا۔

Advertisement